Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:02:00
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • سپر مارکیٹوں پر گمراہ کن ڈسکاونٹ کا الزام

    25/09/2024 Duración: 09min

    آسٹریلوی صارفین کے قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر سپر مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کو عدالت میں لایا جا رہا ہے۔ تو اگر کولز اور وول ورتھس قصوروار پائے جاتے ہیں تو کس قسم کے جرمانے کی توقع کی جاتی ہے اور صارفین بڑی کمپنیوں کو جوابدہ ٹھہرانے میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟

  • نیوز فلیش 25 ستمبر 2024: انتھونی البنیزی کا نیگیٹو گئیرنگ سے متعلق تبدیلیوں پر بات جیت سے گریز

    25/09/2024 Duración: 03min

    افراط زر میں کمی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات [25 ستمبر کو] لبنان کے تنازعے پر ہوگا۔

  • پاکستان رپورٹ: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر سپریم کورٹ میں اختلافات

    25/09/2024 Duración: 11min

    سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ حکومت نے آئینی ترامیم کا ڈرافٹ ایک بار پھر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ ملٹری ٹرائل سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • Is democracy on the decline in Australia? - SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں جمہوریت تنزلی کا شکار ہے؟

    24/09/2024 Duración: 05min

    Home Affairs Minister Clare O’Neil has labelled democracy our most precious national asset. But some people say it’s at risk. - وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے جمہوریت کو ہمارا سب سے قیمتی قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔ لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ خطرے میں ہے۔

  • نیوز فلیش 24 ستمبر 2024: لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 462 افراد ہلاک

    24/09/2024 Duración: 03min

    وزیر خارجہ پینی وونگ نے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے تحفظ سے متعلق ایک نئے اعلامیے کا مطالبہ کیا ہے اور ترک حکام نے ایک آسٹریلین خاتون کو مبینہ طور پر کرد قوم پرست گروپ کی حمایت کرنے کے الزام میں دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

  • Thinking of installing solar panels? Here's what you need to know - کیا آپ سولر پینل لگوانے کا سوچ رہے ہیں ؟ جانئیے اس سے متعلق ضروری معلومات

    24/09/2024 Duración: 06min

    Australia's warm climate offers an abundant supply of solar energy year-round, making solar power an increasingly significant contributor to the nation's electricity supply. Learn what the requirements are for installing solar power systems in your home. - آسٹریلیا کی گرم آب و ہوا کی گرم آپب و ہوا کے باعث ملک میں شمسی توانائی کی وافر سپلائی موجود ہے اور یہ شمسی توانائی آسٹریلیا میں بجلی کی فراہمی کے لئے ایک اہم حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔جانیں کہ آپ کے گھر میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کے لیے کیا تقاضے ہیں۔

  • نیوز فلیش 23 ستمبر 2024: آسٹریلیا کی دو سب سے بڑی سپر مارکیٹوں پر جعلی ڈسکاؤنٹ کے الزامات پر مقدمہ

    23/09/2024 Duración: 02min

    آسٹریلیا کی دو سب سے بڑی سپر مارکیٹوں پر جعلی ڈسکاؤنٹ کے الزامات پر مقدمہ, 193 ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں، جنگوں اور عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر ایک نئے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔ کرکٹ میں تارکین وطن اور مہاجرین کی نچلی سطح پر شرکت میں اضافہ۔

  • ایک چھوٹا سا کام لوگوں کو کتنی خوشی دے سکتا ہے یہ خیال کونسل انتخاب میں حصہ لینے کا سبب ہے: شاہ نور

    23/09/2024 Duración: 08min

    رواں سال آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے کونسل انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد متنوع ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتی ہے۔ شاہ نور کا شمار بھی ایسے ہی امیدواروں کی فہرست میں ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا اہم مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے مسئلے حل کرنا انہیں بڑی خوشی فراہم کرتا ہے۔

  • Rooftop solar versus the cost of living crisis - کیا گھروں میں پیدا کردہ شمسی توانائی آسٹریلینز کو بجلی کے بڑے بلوں سے نجات دلا رہی ہے؟

    20/09/2024 Duración: 05min

    The Climate Council says solar is saving Australians a collective three billion dollars on power bills every year – and it's hoping to double these numbers. But experts are questioning how feasible this really is, as Aussies continue to grapple with the cost-of-living crisis. - موسمیاتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی شمسی توانائی کی صنعت نے گزشتہ دہائی میں نمایاں طور پر ترقی کی ہے اور، سولر پینلز کے ذریعے آسٹریلینز سالانہ 3 بلین ڈالر بچاتے ہیں۔

  • What is misinformation and disinformation? - SBS Examines:غلط معلومات اور جھوٹی معلومات کیا ہے؟

    20/09/2024 Duración: 04min

    Misinformation and disinformation circulate rapidly online, and the consequences can be disastrous. How can we stop the spread of false information? - غلط معلومات اور جھوٹی معلومات آن لائن تیزی سے گردش کرتی ہیں، اور اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ ہم غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کیسے روک سکتے ہیں؟

  • ہفتہ رفتہ 20 ستمبر 2024: اب انسٹاگرام اکاونٹس ٹین ایجرز کے لئے بائی ڈیفالٹ نجی ہوں گے

    20/09/2024 Duración: 08min

    آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں ووٹ نہ دینے کے باوجود فلسطین کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔امریکہ کے مرکزی بینک نے چار سال سے زائد عرصے میں پہلی بار شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے. ورکرز یونینز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آزاد تجارتی معاہدے میں ملازمین کا تحفظ شامل ہونا چاہئے.

  • اسپورٹس راونڈ اپ: فاتح پیرا اولمپین ناراض کیوں؟ فہیم اشرف کا مقامی کرکٹ میں جانبدارانہ امپائیرنگ کا الزام

    20/09/2024 Duración: 08min

    پیرس پیرا اولمپکس میں میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر نالاں , پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا, - پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف کے ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کے حوالے سے حیران کن انکشافات

  • نیوز فلیش 19 ستمبر 2024: لبنان میں واکی ٹاکیز، اسمارٹ فونز اور شمسی توانائی کے آلات سمیت دھماکے

    19/09/2024 Duración: 03min

    رائل کمیشن کی ویب سائٹ سے ہٹائے جانے کے بعد آسٹریلیا کے ملٹری جسٹس سسٹم میں خفیہ جائزے کی حادثاتی طور پر رہائی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینیٹ کی ایک انکوائری تجویز کر رہی ہے کہ رجونورتی اور پیریمینوپاز کا سامنا کرنے والی خواتین کو تولیدی چھٹی کی درخواست کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

  • سوشل میڈیا ماہرین کے نوجوانوں کے لئے میٹا کی نئی حفاظتی پالیسی پر سوالات

    19/09/2024 Duración: 06min

    انسٹاگرام پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایک نئے طریقے نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا ٹیک کمپنیز پر بچوں کی حفاظت کے لئے خود کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات سے پلیٹ فارم پر پھیلنے والے نقصان دہ مواد کا مقابلہ کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور ٹیکنالوجی سے واقف بچے آسانی سے اسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔

  • IFAM 2024: Promoting interfaith unity in Australia - IFAM 2024 دو روزہ کنونشن کے منتظمین آسٹریلینز کے درمیان بین المذاہب یک جہتی کے کئے کوشاں

    19/09/2024 Duración: 06min

    The two-day IFAM 2024 convention in Sydney, starting on October 5, will feature family entertainment, social activities, a variety of food, and a shopping fair. Additionally, it offers an opportunity for direct dialogue with Australian politicians, members of parliament, and renowned international Islamic scholars. Learn more about this convention from the words of the Vice President of IFAM. - سڈنی میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو روزہ ایفام IFAM کنونشن 2024 میں خاندانی تفریح کے ساتھ سماجی سرگرمیاں،مختلف قسم کے کھانےاور خریداری کا میلہ ہو گا۔ ساتھ آسٹریلین سیاست دانوں، پارلیمانی ممبران اور دنیا کے معروف بین القوامی اسلامی اسکالرز سے براہ راست مکالمے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جانئے اس کنونشن کی تفصیل ایفام کے نائب صدر کی زبانی۔

  • ایک 'آزاد، کثیر الثقافتی قوم': آسٹریلین شہریت کے 75 سال

    18/09/2024 Duración: 05min

    ملک بھر میں 100 سے زائد تقریبات میں تقریبا سات ہزار افراد 17 ستمبر کوآسٹریلیا کے نئے شہری بن گئے ہیں۔17 ستمبر کوآسٹریلین سٹیزن شپ ڈے منایا گیا، جس میں آسٹریلیا کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔

  • نیوز فلیش 18 ستمبر 2024: حزب اللہ نے اسرائیل پر پیجر دھماکوں کا الزام عائد کیا ہے

    18/09/2024 Duración: 03min

    آسٹریلین وفاقی پولیس نے لوگوں کو قتل کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ کے لئے قائم کردہ ایک عالمی منظم جرائم مواصلات ی نیٹ ورک کو ختم کردیا اور کھیل میں سکاٹ لینڈ کامن ویلتھ گیمز کی 2026 میں ایونٹ کی میزبانی کی پیش کش کے لئے سامنے آگیا ہے۔

  • Why was Australia's Paralympics medal haul its lowest in decades? - آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم کیوں رہی ہے؟

    18/09/2024 Duración: 06min

    Australia's Paralympics medal haul has been the lowest for decades. Para athlete advocates say the lack of investment in athletes with a disability is the reason Australia only bagged 11 medals in Paris. - آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم رہی ہے۔ پیرا ایتھلیٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ معذور کھلاڑیوں پر کم سرمایہ کاری اس کی بڑی وجہ ہے جس کئ باعث آسٹریلیا نے پیرس پیرالمپکس میں صرف 11 تمغے جیتے ہیں۔

  • لفظوں کے کھیل ’اسکریبل‘ میں پاکستان کی دنیا کے دیگر ممالک پر سبقت

    18/09/2024 Duración: 14min

    اسکریبل کا کھیل انگریزی زبان میں کھیلا جاتا ہے لیکن شاید آپ جان کر حیران ہوں گے کہ اس کھیل کا عالمی چیمپئن پاکستان ہے وہ بھی ایک نہیں بلکہ ریکارڈ پانچویں مرتبہ پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا فاتح بن چکا ہے اس کے علاوہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران پاکستانی اسکریبل پلیئرز مختلف کیٹیگریز میں متعدد عالمی ٹائٹلز کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ دنیا بھر کے کھلاڑی پاکستانی اسکریبل پلیئرز سے اتنے متاثر ہیں کہ وہ پاکستانی باصلاحیت کھلاڑیوں سے اس کھیل میں مہارت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • Understanding shared housing in Australia - آسٹریلیا میں شئیرڈ یا مشترکہ رہائیش کا مطلب کیا ہے؟

    17/09/2024 Duración: 06min

    Shared housing is becoming increasingly popular in Australia, as more people look to reduce rental costs. So, what key factors should you consider when searching for shared accommodation, and how can you avoid potential scams? - مشترکہ رہائش آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرایہ بچانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مکان بانٹنا چاہتے ہیں، اس بارے میں فیصلہ کرتے وقت کیا احتیاط اہم ہےاور آپ ممکنہ جعلسازی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ آسٹریلیا ایکسپلین کی اس قسط میں، ہم جانیں گے کہ مشترکہ ہاؤسنگ کا کیا مطلب ہے۔

página 8 de 25